Total Pageviews

انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے کا کیس عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ 5دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بینچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔ انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی ۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

from The Express News https://ift.tt/rA1qc79

No comments:

Post a Comment