Total Pageviews

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد میں اشتہاری قراردیدیا گیا۔ وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 ایم پی ایزبھی اشتہاری قرار دیے گئے۔ مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کردیے گئے، پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز  کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ، عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ 30 دن تک پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے اشتہارات آج اخبارات میں شائع کردئیے گئے۔

from The Express News https://ift.tt/qwcleGn

فیض حمید نے میری شادی والے دن میرے گھر کو تالا لگوادیا، بیرسٹر دانیال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ان کی شادی والے دن گھر کو تالا لگوادیا اور آنے والے مہمانوں کو کہا کہ کوئی اندر نہیں جا سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے یہ بات نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ فیض حمید نے کئی طرح سے انہیں پریشان کیا، میرے گھر کی دیواریں گرائی گئیں، میرا گھر گرایا گیا، میری بہنوں کے شادی ہالز گرائے گئے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ میری شادی والے ون گھر کو تالا لگادیا گیا، حنیف عباسی بھی اس وقت موجود تھے، زبیر عمر بھی وہاں تھے، مہمان آنا شروع ہوئے تو انہوں نے تالے لگادیے اور کہا کوئی اندر نہیں جا سکتا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ اس وقت وہاں موجود دوستوں نے لڑ کر دروازے کھلوائے اور کہا کہ مہمانوں کو اندر آنے دیں۔ جس دن دانیال چودھری کی شادی تھی عین اس دن فیض حمید نے انکے گھر پر تالہ لگوا دیا اور کہا کہ کوئی شادی میں شرکت نہیں کرسکتا pic.twitter.com/dL43Bb13iY — Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) December 15, 2025 پروگرام میں موجود سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ فیض حمید نے فون کرکے کہا کہ تم کیا سمجھتے ہو تم کیا ہو‘۔ Gen Faiz called Zubair Umar and said “who do you think you are?” After that Zubair became victim of a fake video scandal. pic.twitter.com/38eqT4v2Ix — Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) December 16, 2025      

from The Express News https://ift.tt/rR9m8Xw

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی کارٹلائزیشن سے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا کیس میں بڑی پیشرفت

پولٹری کارٹیل کیس سے متعلق کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی۔ پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لئے کارٹیل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر  ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور پولٹری ایسوسی ائیشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنےکا حکم دیا۔ وکیل پولٹری ایسوسی ائیشن  نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ہی کیس میں فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے رعایت دی جائے، پولٹری ایسوسی ائیشن کی درخواست پر ٹربیونل نے جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا۔ پولٹری ایسوسی ائیشن کو جرمانہ 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا، کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

from The Express News https://ift.tt/tR7UD4r